Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نوازشریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں: ذاتی معالج

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہےکہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، ان کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو بائی پاس سرجری کرنا پڑسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں بندش ہے، ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، سابق وزیراعظم کو جب اسپتال داخل کرنے ضرورت پڑی انہیں کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ان کا علاج ہورہا ہے اور 24 گھنٹے ان کی میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کیا ہے۔

Exit mobile version