واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر چیف جیک ڈورسی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی تعداد کم ہونے پر شکوہ بھی کیا۔اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر چیف سے بات چیت میں زیادہ وقت اس بات چیت میں صرف کیا کہ ان کے فالوورز کی تعداد میں کمی کیوں ہورہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر چیف کے ساتھ ایسے موقع پر ملاقات ہوئی جب انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا کمپنیز پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیز اعتدال پسندوں کے لیے متعصب رویہ رکھتی ہیں۔امریکی صدر نے جیک ڈورسی سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹوئٹر چیف سے ملاقات کے دوران سوشل میڈیا کی دنیا سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی، کھلے مباحثے کے لیے آگے دیکھتے ہیں۔ٹوئٹر چیف نے امریکی صدر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ٹوئٹر تمام لوگوں کو خدمات پیش کرنے کے لیے موجود ہے، ہم اسے صحتمندانہ اور مزید سول بنانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے بات چیت کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments