گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہناہے کہ میشا شفیع نے انہیں ذاتی مفاد کے لیے ٹارگٹ کیا ہے لہٰذا وہ عدالت آئیں اور سامنا کریں۔میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام پر علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔سیشن کورٹ لاہور میںی ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی سربراہی میں میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار علی ظفر پیش ہوئے جب کہ گلوکارہ غیر حاضر تھیں۔سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں۔اس دوران عدالت نے بقر عباس گواہ کی شہادت قلمبند کی جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی ہے۔