Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فوج سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کرتی ہے اور ہمیں اپنی صفحوں میں کرنا ہے: شاہد خاقان

نارووال: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے اور ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا پیغام ہے، انتہاپسندی اسلام کا پیغام نہیں، ہمیں انتہا پسندی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور سب نے مل کر اسے شکست دینی ہے، پاکستان کی عوام نے انتہا پسندی کی نفی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، سیاسی لیڈر کا رویہ، زبان اور لہجہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرےگا، تفریق،گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے، ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

Exit mobile version