لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں ابتدائی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی وزیراعلیٰ نے شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام اور سیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو فوری طور پر طلب کرلیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔