اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم فیصلے کیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادیوں کو بھی دعوت دی گئی اور اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، مہنگائی اور سیاسی تنقید پر حکمت عملی طے کی گئی۔
یاد رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا نواں سیشن جاری ہے۔