Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایکسچنج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے افواہوں پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کو ختم کرنے اور اور ڈالر صرف بینکوں سے ملنے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایکسچنج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکسچنج کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ہی ملیں گے۔

Exit mobile version