لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ چکی ہیں اور آج لندن میں تمام دس کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، انگلش کپتان ای این مورگن پریس کانفرنس کے دوران خیالات کا اظہار کریں گے اور ورلڈکپ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کریں گے۔ورلڈکپ 2019 میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے کرونا رتنے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر اور افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نبی بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ہر چار سال بعد کھیلا جانے والے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے شروع ہورہا ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول میں ہوگا۔1992ء کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ کی بنیاد پر منعقد ہوگا اور تمام دس ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی اور چار سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“کرکٹ ورلڈکپ میں شامل ٹیموں کے تمام 10 کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice sharing