راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ حلقہ نمبر چار پاچھیوٹ (کراچی ٹنگی)سے تعلق رکھنے لٹل پروفیسر کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے9سالہ زیدان حامد نے کیمسٹری کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، نو سالہ زیدا ن حامد نے پانچ منٹ 41سیکنڈ میں پیریاڈک کے تمام عناصر کو ترتیب د ینے کا ریکارڈ توڑ کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ۔ زیدان حامد نے منگل کو پاکستان سائنس فائونڈیشن میں ایک پروقار تقریب میں پیریا ڈک ٹیبل کے تمام 118عناصر کوپانچ منٹ 41سیکنڈ میں درست ترتیب دے کر لبنان کے علی غدر کا ریکارڈ توڑ دیا ، علی غدر نے فروری 2019میں چھ منٹ 44سیکنڈ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ۔اس موقع پر زیدان حامد نے ڈاکٹر حامد خورشید نے کہا کہ میرے بیٹے نے آج ہماری اور پاکستان اور کشمیر کی عزت میں اضافہ کر دیا ہے میں اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتاہوں ، اس موقع پر زیدان حامد نے اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔زیدان حامد کے داد ا سیاسی وسماجی شخصیت سردار خورشید خان خورشید ہیں جبکہ ان کے چچا آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے صدر سردار ساجد خورشید اور معروف صحافی سردار عابد خورشید ہیں ۔راولاکوٹ کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی اور ملازمین تنظیموں کے عہدیداران نے زیدان حامد کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور راولاکوٹ میں سردار خورشید خان خورشید کے گھر میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا رہا اور لوگ سردار خورشید خان خورشید اور ان کے چچا سردار ساجد خورشید خا ن کو مبارکباد دیتے رہے ، غازی ملت پریس کلب کے ممبران نے بھی زیدان حامد کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔