پیننگ یانگ :شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے پانچ سینئر اہلکاروں کو سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے امریکا میں تعینات سفیر کم چول سمیت وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں کو سزائے موت دی گئی۔وزارت خارجہ کے سینئر اہلکاروں کو سزائے موت جاسوسی کے الزام میں دی گئی۔سزائے موت پانے والوں میں شامل کم چول حال ہی میں سربراہ کم جونگ ان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا حصہ تھے۔رپورٹ کے مطابق کم چول شمالی کوریا کے خاص جوہری سفیر تھے جو کہ امریکا میں تعینات تھے۔مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں سمیت کم چول کو مارچ میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی اور دیگر جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی ان کے نام سامنے نہیں آسکے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments