Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

ناٹنگھم: آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہے۔ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دن بھر وکٹ کی صورتحال تبدیل ہوگی لیکن وہ آغاز میں ہی وکٹیں حاصل کرکے میچ پر گرفت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر وہ بھی بولنگ ہی کرتے ہیں اور کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے۔شائقین نے پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے بھرپور نعروں کے ساتھ رخصت کیا۔جب کہ میچ سے قبل برطانیہ میں مقیم پاکستانی شائقین نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر سڑکوں کا دورہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے اور پاکستان کی بیٹنگ لائن فارم میں ہے۔گزشتہ روز ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔

Exit mobile version