لندن میں اوول کے میدان پر کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی،انڈیا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا درست فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 353 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن شروع سے ہی محتاط اندازمیں کھیلی آسٹریلیا کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایرون فنچ تھے جنھوں نے 36 رنز کے ساتھ ابھی قدم جمائے تھے کہ دوسرا رنز مکمل کرتے ہوئے بولنگ سائیڈ پر رن آؤٹ ہو گئے۔
دوسری وکٹ وارنر کی گری جنھوں نے 56 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی بھونیشور کمار نے یزویندر چہال کی گیند پران کا کیچ پکڑا۔تیسری وکٹ پرعثمان خواجہ نے 42 رنز کی اننگ کھیلی اور بیک شارٹ کھیلتے ہوئے بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
سٹیو سمتھ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 69 رنز کا اضافہ کیا جبکہ سٹوننس بغیر کسی رنز کے کمہار کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
میکسویل نے سکور کو بڑھانا چاہا مگر وہ بھی ابھی 28 رنز ہی بنا پائے تھے کہ چاہال کی گیند پر جڈیجا کو کیچ دے بیٹھے۔ کیری نصف سینچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے مگر انکے 55 رنز بھی کسی کام نہ آئے دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی خاص نہ رہی کولٹر نائل چار،کمنز آٹھ ، سٹارک تین اور زیمپا ایک رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔
انڈیا کی جانب سے بمرا اور کمہار نے تین تین،جبکہ چہال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انڈیا کی بیٹنگ
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا روہت شرما نے 57 رنز کی اننگ کھیلی، انڈیا کی پہلی وکٹ 23ویں اوور میں گری کولٹر نائل کی گیند پر وکٹ کیپر کیری الیکس نے روہت شرما کا کیچ پکڑا۔
دوسری وکٹ شکھر دھون نے گنوائی انھوں نے سب سے زیادہ 117 رنز بنائے۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور سٹوننس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پانڈیا نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ ایم ایس دھونی نے بھی 14 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی، جبکہ راہل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوننس نے دوجبکہ کمنز، سٹارک اور کولٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔