کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی جس کے دوران انٹرا افغان مذاکرات کی تیاریاں فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔افغان صدارتی حکام کے مطابق کابل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات کے دوران افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دوروں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق افغان صدر کو آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں جرمنی کے کردار کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایا جانا چاہیے، افغان صدر اشرف غنی اور امریکی نمائندہ خصوصی نے انٹرا افغان مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔دوسری جانب امریکی سفاتخانے کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، برلن اور برسلز کا دورہ کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments