Site icon روزنامہ کشمیر لنک

خیبرپختونخوا سے حج آپریشن 2019 کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا: ڈائریکٹر حج

پشاور: خیبرپختونخوا میں حج آپریشن 2019 کا آغاز 4 جولائی سے کیا جائے گا۔ڈائریکٹر حج خیبرپختونخوا شکیل سیٹھی کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ سے 4 جولائی سے شروع ہونے والا حج آپریشن 5 اگست تک جاری رہے گا۔شکیل سیٹھی کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے ذریعہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا سے 45 ہزار سے زیادہ عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔یاد رہے کہ ملک بھر سے ہر سال ایک لاکھ سے زائد عازمین سرکاری اور پرائیوٹ کوٹے کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے پہلی قرعہ اندازی میں ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں جبکہ دوسری قرعہ اندازی میں 7 ہزار 309 افراد کو منتخب کیا گیا تھا، اس کے ساتھ 2 ہزار 165 افراد کو بغیر قرعہ اندازی کے ہی منتخب کیا گیا تھا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

Exit mobile version