لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کےگھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا اور اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچ گئی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔بانی ایم کیو ایم کو 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے جب کہ لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ 60 سال کے شخص کو نفرت انگیز تقریر سے متعلق تحقیقات میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما نامزد ہیں۔