بھارتی فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے
اننت ناگ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ میںسی آر پی ایف کے 5 اہلکار مارے گئے
اننت ناگ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک نوجوان بھی شہید ہوگیا ہے جنوبی کشمیر میں حریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے5 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ جمعرات کو بھارتی فوج نے علاقے کو سیل کرکے تلاشی مہم شروع کر دی ۔ العمر مجاہدین کے حملے میں سی آرپی ایف 116 بٹالین کے 5 اہلکار مارے گئے تھے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بدھ کو2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر مامور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) پارٹی کوجنرل بس اسٹینڈ کے قریب کے پی روڈ پر خودکار رائفل سے نشانہ بنایا اور دستی بم بھی پھینکا۔’ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو مار گرایا، جبکہ اس کے قبضے سے ایک رائفل بھی بر آمد کرلی گئی۔ سی آرپی ایف کے ایس آئی نہرو شرما، کانسٹیبل ستیندر شرما، کانسٹیبل ایم کے کشواہ مارے گئے ۔ زخمیوںمیں ایس ایچ او اننت ناگ ارشد احمد سمیت7 افراد شامل ہیں۔ زخمیوں میں مقامی لڑکی صنوبر جین بھی شامل ہے ۔ حملے کی ذمہ داری العمر مجاہدین نے قبول کر لی ہے ۔