نئی دہلی: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ‘وایو’ نے راستہ بدل لیا جس کے بعد بھارتی ریاست گجرات پر اس کے براہ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ‘وایو’ کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں مقیم 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا۔حکام نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ لوگوں کو سمندری طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں سے 10 کلو میٹر دور رکھا جائے۔تاہم اب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان وایو کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں نقصان کا خطرہ ٹل گیا، طوفان ویراول، پور بندر اور دوارکا کے علاقوں کے قریب سے گزرے گا جس کے نتیجے میں تیز ہوائیں اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔یاد رہے کہ 1998 میں سمندری طوفان بھارتی ساحلی علاقے کنڈالہ سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار 241 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments