Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پانچ وکٹیں لینے پر خوش پر ہوں،میچ جیت جاتے تو زیا دہ خوشی ہوتی، محمدعامر

ٹائونٹن قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ 5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، لیکن میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر بس ایریا ہٹ کرنے کی بات تھی، اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو میچز ضرور جیتیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41رنز سے ہرا دیا۔

Exit mobile version