Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فوج نے جنوبی ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی
ترال میں دوران محاصرہ دو اور اوڑی میں4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

سری نگر بھارتی فوج نے جنوبی ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ فوج نے جمعہ کو پلوامہ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ اونتی پورہ کے برائو بنڈنہ گائوں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے دوران محاصرہ دو نو جوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ان مین عرفان احمد ڈیگو عرف ابو زرار ساکنہ نائینہ لیتر پلوامہ اور تصدق امین شاہ ساکنہ کدلہ بل پانپور شامل ہیں ۔ اس واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مطاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔ ۔ کے پی آئی کے مطابق ادھر ترال میں بھی محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے اس علاقے سے دو گریجویٹ طالب علم شولت احمد لون اور ندیم احمد وگے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ ادھر بھدرواہ ٹاون سے ایک خاتون کی لاش برامد ہوئی ہے ۔ بھارتی فوج نے اوڑی میں 4 نوجوانوں 22سالہ عادل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ ہردو ہانگیر یاری پورہ ،کولگام،19سالہ طاہر شمیم لون ولد شمیم احمد لون ساکنہ کاپرن شوپیان،18سالہ سمیر بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنہ سیر داری سوپور اور 19سالہ نوید پراولد غلام نبی پرا ساکنہ تاپر پٹن کو گرفتار کر لیا ہے ۔

Exit mobile version