ٹیم بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کی یادوں کےساتھ میدان میں اترے: عاقب جاوید

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کی خوشگوار یادوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا مشورہ دیا ہے۔ورلڈکپ شروع ہوتے ہی اگر کسی میچ کاشدت سے انتظار ہوتا ہے تو وہ پاک بھارت میچ کا ہوتا ہے اور اس بار بھی ہر طرف پاک بھارت کے میچ کا چرچہ ہے جو 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفوڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے کا۔عاقب جاوید نے کہا کہ شارجہ میں ہم جیتا کرتے تھے لیکن ورلڈکپ میں ہم ہار جاتے ہیں، اب جونہی ورلڈ کپ میچ آتا ہے ہم کہتے ہیں کہ یہاں تو ہارنا ہی ہے، اب ہمیں اس چیز کو ختم کرنا ہو گا جس کےلیے اس مرتبہ کچھ الگ کریں۔عاقب جاوید نے اپنا ذاتی تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہارنے سے زیرو تو ہوتے ہی ہیں اور مشکلات بھی بڑی ہوتی ہیں، مجھے یاد ہے کہ بھارت سے 1996 کے ورلڈکپ میں شکست ہوئی تو جب بھارت سے واپس آئے تو بڑے تلخ تجربات ہوئے، میں دو ماہ گھر سے باہر نہیں نکلا، ٹماٹر اور گندے انڈے پڑے، اس لیے بھارت سے جیت بہت ضروری ہے۔سابق کرکٹر کا کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس خوف کے سا تھ میدان میں مت اتریں کہ یہاں تو ہارنا ہی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو ہرایا اور کھلاڑی ان ہی خوشگوار یادوں کے ساتھ میدان میں اتریں، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ شیکھر دھون کے نہ ہونے سے بھارت کو بہت فرق پڑے گا وہ دباؤ میں ہوں گے اس لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں