سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اننت ناگ میں گھر گھر تلاشی لی۔بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض انتظامیہ نے اسلام آبادضلع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔