محکمہ تعلقات عامہ !میڈیا کی ترقی و فروغ کے لئے 3کروڑ 70لاکھ مختص مالی سال 2018-19 ء میںانفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے 23کروڑ ، 50لاکھ مختص
مظفرآباد محکمہ تعلقات عامہ کے لیے مالی سال2018-19 ء کے نظرثانی شدہ میزانیہ میں3 کروڑ 70 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر میڈیا کی آزادی اور فروغ کے لیے بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اسی حوالہ سے رواںمالی سال میں 9 کروڑ50 لاکھ روپے کی لاگت سے محکمہ کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ پر عملدرآمدجاری ہے۔مالی سال2019-20ء میںمیڈیاکی ترقی و فروغ کے لیے مزید 3کروڑ70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ جس سے ضلعی دفاتر کی بہتری کے ساتھ ساتھ ویب ٹی وی (Web TV) کے منصوبے شروع کئے جانے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے ایوان کو بتایا کہ مالی سال 2018-19 ء میں اس سیکٹر میں 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ۔ویڈیو کانفرنسنگ پراجیکٹ کے تحت وزیر اعظم سیکرٹریٹ ، کشمیر ہائوس اسلام آباد، چیف سیکرٹری آفس اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس آفس مظفرآباد میں سہولت کی فراہمی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کوپشتنی سر ٹیفکیٹ/ ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ ، پیدائشی سر ٹیفکیٹ اور اسلحہ لائسنس جیسی سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبے رکھے گئے ہیں۔مالی سال 2019-20 ء کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ میں شعبہ ہذا کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم رکھے جانے کی تجویز ہے ۔جن میںمزید تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن مالیتی 34کروڑ روپے ، آزادکشمیر میں دو ٹیلی ہیلتھ سنٹرز کے قیام کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے ، آزادکشمیر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز میںIT Excellence Centers کے قیام کے لیے 12کروڑ 50 لاکھ روپے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں آن لائن ایف آئی آر سسٹم کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے منصوبے زیر غور ہیں۔
keep sharing