مصر کے پہلے منتخب سابق صدر محمد مرسی قاہرہ میں سپرد خاک

قاہرہ: مصر کے پہلے منتخب سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کے مشرقی علاقے مدینۃ النصر میں ان کے رشتہ داروں کی موجودگی میں کی گئی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق 67 سالہ محمد مرسی کی موت گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی جب کہ دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے گروپس نے محمد مرسی کی حراست میں موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ مصر میں حسنی مبارک کی 30 سالہ آمریت کے خاتمے کے بعد محمد مرسی ملک کے پہلے سویلین صدر منتخب ہوئے تھے۔اقتدار پر تقریباً ایک سال رہنے کے بعد 3 جولائی 2013 کو آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا جس کے بعد صدر سمیت اخوان المسلمین کے سیکڑوں کارکنان کو جیلوں میں ڈال کر ان پر مقدمات قائم کیے گئے۔سابق صدر محمد مرسی پر دہشت گرد تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے رابطوں کا الزام تھا جس پر انہیں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں