Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سام سنگ کا صارفین کو اپنے ٹی وی وائرس فری کرنے کا مشورہ

سام سنگ نے اپنے برانڈ کے ٹی وی سیٹس پر کی جانے والی تنقید پر صارفین کو ٹی وی سیٹس کو وائرس فری کرنے کا مشورہ دے دیا۔سام سنگ کے اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کی جانب سے یہ شکایات زیرگردش تھیں کہ ان کے ٹی وی سیٹس ہینگ ہوجاتے ہیں جسے چلانے کے لیے کافی جتن کرنے پڑتے ہیں۔کمپنی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اسمارٹ ٹی وی سیٹس کو وائرس فری کرنے کا طریقہ بتایا گیا۔ویڈیو کے ساتھ کمپنی کی جانب سے مشورہ بھی دیا گیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ٹی وی سیٹس یا کمپیوٹر بغیر کسی رکاوٹ کے کام کریں تو انہیں کم سے کم ہفتے میں ایک مرتبہ اسکین ضرور کرلیں۔بذریعہ ٹوئٹ لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ جب وائی فائی آن ہوتا ہے تو مختلف اقسام کہ سافٹ وئیرز آپ کے سسٹم پر حملہ کرسکتے ہیں جن سے بچاؤ کے لیے سسٹم کو اسکین کرنا پڑتا ہے۔اس ٹوئٹ کو 19 سیکنڈ میں ڈیلیٹ کردیا گیا تاہم اس مختصر دورانیہ میں 2 لاکھ افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں بھی سام سنگ کمپنی کی جانب سے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی سسٹم کے سامنے ضروری معلومات شیئر کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Exit mobile version