Site icon روزنامہ کشمیر لنک

 مظفرآباد گریڈ 1سے 16تک 10فیصد ،17سے 20 5فیصد پنشن میں 10فیصد اضافہ

،گریڈ 17سے20 کے ملازمین کوبنیاد ی تنخواہ پر5 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس

مظفرآباد  وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ ہماری حکومت سرکاری ملازمین کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ میں ریاست میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میںیکم جولائی 2019سے درج ذیل ریلیف کا اعلان کر رہا ہوں، گریڈ 1 سے16تک کے ملازمین کو2017 کے رائج پے سکیل کی جاری بنیاد ی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دیا جائے گا،گریڈ 17سے20 کے ملازمین کو2017 کے رائج پے سکیل کی جاری بنیاد ی تنخواہ پر5 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دیا جائے گا۔گریڈ21و22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گاجنہوں نے وسیع ترریاستی مفاد میں یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت آزاد کشمیر کے تمام پنشنرز کونیٹ پنشن میں 10% اضافہ دیا جائے گا۔معذور ملازمین کو سپیشل کنوینس الائونس(Conveyance Allowance) 1000/- روپے ماہانہ سے بڑھا کر 2000/- روپے ماہانہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزراء اور سیکرٹری صاحبان حکومت کے ساتھ پرائیویٹ سیکرٹریز کی Special Payمیں 25فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ اضافہ وفاقی حکومت کی طرز پر آزاد کشمیر میں اُنہی شرائط کے ساتھ اگلے مالی سال سے نافذالعمل ہو گا۔ مزیدبرآں ریاستی حکومت کی کاوشوں سے آزادکشمیر کے ٹیکس گزاران کی سہولت کے لئے اگلے مالی سال میںفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(PRAL) کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جس کی بدولت آزاد کشمیر کے محاصل کے نظام کو IT کے ایک مکمل سسٹم کے ساتھ رائج کیا جائے گا۔ اس نظام پر عملدرآمد کی وجہ سے جہاں ٹیکس گزاران کو سہولت میسر ہو گی وہیں ریاستی محاصل میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

Exit mobile version