Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

گولی چلتے ہی اس کے ساتھیوں نے اسے خون میں لت پت پایا
سری نگر شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں منگل کو ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ضلع میں کنڈی علاقے کے سادھو گنگا میں پیش آیا۔مذکورہ فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی47آر آر سے تھا اور وہ سادھو گنگا میں ہی تعینا تھا جہاں صبح اس نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا خاتمہ کردیا۔گولی چلتے ہی اس کے ساتھیوں نے اسے خون میں لت پت پایا۔اسے نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

Exit mobile version