Site icon روزنامہ کشمیر لنک

زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت پر بلاول ایم کیوایم کے معترف

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایم کیوایم کی جانب سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت پر متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے معترف ہیں۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کی تحویل میں ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی جانب سے ایوان میں آواز اٹھائی گئی۔ایم کیو ایم ارکان نے بھی قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس کو بلاول بھٹو زرداری نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم ارکان نے ایوان میں سابق صدرزرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا جس پر سیاسی اختلافات کے باوجود آئینی جمہوری حق کے لیے بولنے پر ایم کیو ایم کا متعرف ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 4 ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہیں جنہیں ایوان نہیں لایا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کے عوام کو بجٹ میں نمائندگی کے حق سے محروم کردیا گیا اور سابق صدر زرداری کو گرفتار کیا گیا تاکہ حکومت بجٹ میں دھاندلی کرسکے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے لیے اسپیکر اسد قیصر کو لکھی گئی درخواست پر حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی دستخط کیے ہیں۔ان میں ایم کیو ایم کے امین الحق، بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے خالد مگسی، جمہوری وطن پارٹی کی طرف سے شاہ زین بگٹی اور بلوچستان سے آزاد رکن اسلم بھوتانی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر دستخط کیے۔

Exit mobile version