Site icon روزنامہ کشمیر لنک

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے وکلاء کے توسط سے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ غیر ملکی ڈاکٹرزکی تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرانےکی اجازت دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ انصاف کے تقاضے پورےکرنے کے لیے اضافی رکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہےکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Exit mobile version