لندن: ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا۔برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہونا تھا لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
England is very tough team