لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گورننگ بورڈ کا 54واں اجلاس ہوا جس میں اہم بات سامنے آئی ہے کہ ‘کرکٹ کمیٹی’ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔ماضی میں یہ روایت رہی ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے اختتام پر پی سی بی کی جانب سے ایک ‘کمیٹی’ بنا کر تحقیقات کی جاتی ہے تاہم اس مرتبہ مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سفارشات کی روشنی میں تحقیقات کرکٹ کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ سال 26 اکتوبر کو کرکٹ کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی۔محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی یہ کمیٹی اپنے وجود کے دن سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، کرکٹ کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور خواتین سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز شامل ہیں۔یاد رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم کے میچ فکسنگ کے ماضی پر محسن خان کے تبصروں کے بعد سے دونوں کے ایک ہی کمیٹی میں رہنے پر سوالات اٹھے، جبکہ کمیٹی کی غیر فعالیت پر بھی میڈیا خاصے سوالات اٹھاتا رہا ہے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آنے والی ‘کرکٹ کمیٹی’ نے آٹھ ماہ کے دوران بمشکل دو ہی اجلاس منعقد کرائے اور اب ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ‘کرکٹ کمیٹی’ کی جانب سے کوچ اور چیف سلیکٹر کو گھر بھیجنے کی بازگشت ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“محسن خان کی قیادت میں کرکٹ کمیٹی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کریگی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing its 100% sure that he has no ability to lead even so better to change him