Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میثاق معیشت پر فیصلہ نواز شر یف ہی کریں گے: ملک احمد خان

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ صرف ایک ہے اور وہ نواز شریف کی ہے، میثاق معیشت پر فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے۔ملک احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف مفاہمتی سیاست کرتے ہیں اور انہوں نے میثاق معیشت کی بات کئی ماہ پہلے کی تھی۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میثاق معیشت کی بات ٹھکرائی جس پر مریم نواز کا مؤقف درست ہے، پارٹی کا کوئی بھی ورکر رہنمائی کے لیے میاں صاحب کی طرف دیکھےگا۔انہوں نے کہا کہ قرضہ کمیشن حکومت کا اقدام غیر آئینی ہے، حکومت کے خلاف ایکشن نہ لینا مجرمانہ کارروائی ہوگی۔

Exit mobile version