Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سونا، غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کیلئے ایف بی آر کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار

اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار مل جائے گا۔مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر غیر ظاہر شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارسکیں گے اور چھاپوں میں برآمد شدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی جائے گی۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ بل سےگھروں سے برآمدگی کے لیے ایف بی آر کے چھاپے مارنے کے اختیار کی شق ختم کردی جائے گی۔واضح رہےکہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں سال فنانس بل پیش کیا تھا۔

Exit mobile version