Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سکندرحیات خان کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی لایاگیا

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے سینئرزڈاکٹرزکی ٹیم نے ان کاتفصیلی طبی معائنہ کیا

کوٹلی:آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم، سردارسکندرحیات خان کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی لایاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے سینئرزڈاکٹرزکی ٹیم نے سردارسکندرحیات خان کاتفصیلی طبی معائنہ کیا۔ سردارسکندرحیات خان کاڈاکٹرزکی جانب سے معمول کاچیک ا پ کیاگیا۔ سردارسکندرحیات خان کے الٹراسائونڈ،ای ٹی ٹی،ای سی جی،ایکسرے ودیگرٹیسٹ بھی کئے گئے۔ سردارسکندرحیات خان کے طبی ٹیسٹ کے بعدڈاکٹرزنے انہیںآرام کامشورہ دیا۔سردارسکندرحیات خان کی عیادت کے لیے ضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ محمدایوب،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان، ایکواکشمیر کے ملک الیاس احمدودیگرن لیگی کارکنان کی بڑی تعدادبھی ان کی عیادت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچی۔ سردارسکندرحیات خان نے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرزاورہسپتال کی ساری ٹیم کوسراہا۔

Exit mobile version