Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بلاول کا ایک بار پھر علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ ایوان مکمل ہو، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہم سب ایوان کے ارکان ہیں، اسپیکر اور پی ٹی آئی ارکان سے اپیل کرتا ہوں، دونوں ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا بہت ضروری ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ قانونی نکات دیکھ رہے ہیں جیسے ہی فیصلہ ہوگا بتائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دونوں ارکان ایوان میں نہ ہوئے تو پیغام جائے گا ایوان آزاد نہیں، نہیں چاہتے تاریخ میں لکھا جائے کہ پروڈکشن آرڈر نہیں نکلے، پروڈکشن آرڈر کے لیے چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی کو درخواست دی، حکومت معلوم نہیں پروڈکشن آرڈر کے لیےکس سے مشاورت کررہی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب تک کچھ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، بجٹ سیشن میں حصہ لینا ہر ایم این اے کا حق ہوتا ہے، پیپلز پارٹی احتجاجاً بجٹ سیشن میں حصہ لے رہی ہے، حکومت فاٹا کے عوام کو کیا پیغام دے رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فاٹا کا بچہ بچہ کھڑا ہوا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آج وہی لوگ بجٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ان کا کہناتھا کہ جو بھی چور دروازوں سے آتے ہیں وہ ہر وقت پریشان ہوتے ہیں، اختر مینگل کےسنجیدہ ایشوز ہیں وہ حل نہ ہوئے تو وہ بجٹ پر ووٹ نہیں دیں گے۔

Exit mobile version