جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین جناب محمد یاسین ملک تہاڑ جیل میں علیل۔ ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی اور عدم سہولیات کی وجہ سے یاسین ملک کی ایک آنکھ کئی دنوں سے سخت ترین انفیکشن میں مبتلا۔ حالت زار پر کوئی پرُسانِ حال نہیں۔یاسین ملک کے ساتھ عام قیدیوں سے بد تر سلوک روا رکھنے کی شدید مذمت۔ یاسین ملک کی جان بچانے کے لئے عالمی و مقامی انسانی حقوق تنظیموں و علمبرداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔ محمد رفیق ڈار (مرکزی ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ)۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنٹرل انفارمیشن آفس، راولپنڈی سے جاری ایک بیان میں پارٹی کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے لبریشن فرنٹ کے محبوس قائد و چیئرمین جناب محمد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی تہاڑ جیل کے حکام کی طرف سے روا رکھے جا رہے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک صاحب تہاڑ جیل میں علیل ہیں اور انہیں صحت کی بنیای ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یاسین ملک کی ایک آنکھ گذشتہ کئی ھفتوںسے سخت ترین انفیکشن میں مبتلا ہے جس سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ اندرون و بیرون ریاست جموں کشمیر اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پارٹی ممبران اور یاسین ملک کے ساتھ محبت کرنے والے لاکھوں کشمیری پریشا نی اور اضطراب میں مبتلا ہوئے ہیں۔ترجمان نے تہاڑ جیل میں عدم سہولیات کی وجہ سے یاسین ملک صاحب کی صحت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہندوستان کو خبردار کیا کہ اگر یاسین ملک صاحب کے ساتھ یہ رویہ جاری رکھا گیا تو لبریشن فرنٹ نہ صرف اندرون ریاست بلکہ دنیا بھر میں موجود پارٹی برانچز سے بھارت کے خلاف سخت گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گا اور مودی کی قیادت میں ہندو انتہاء پسند بھارتی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں کوئی قصر باقی نہیں چھوڑے گا۔ ترجمان نے دنیا بھر میں موجود پارٹی قیادت سے اپیل کی کہ وہ صبر و حوصلے سے کام لیں اور پارٹی اعلی قیادت اور فیصلہ ساز ادارے سپریم کونسل کے اشارے کاانتظار کریں۔ترجمان کے مطابق تہاڑ جیل میں یاسین ملک صاحب کے ساتھ عام قیدیوں سے بھی برا سلوک کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام قیدیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی قیدیوں کے حقوق بہم پہنچانا حکومت وقت کا فرض ہے مگر یہاں یاسین ملک سمیت دیگر تمامی پابند سلاسل کشمیری قائدین کو ان بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی پامالی ہے ۔ ترجمان نے عالمی انسانی حقوق تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، ایمنسٹی انٹر نیشنل، ایشیا واچ اور دیگر مقامی نامور انسانی حغقوق تنظیموں، علمبرداروں او ر نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لئے اُن سمیت دیگر پابند سلاسل کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور اس کے سدباب کے لئے فوری اقدامات لیں۔
SO SAD NEWS SERIOUISLY