Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیپرا کی بجلی 10پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

صارفین پر ایک ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا،نیپرا

اسلام آباد  نیپرا نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین پر ایک ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مرکزی آفس اسلام آباد میں ممبر پنجاب نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ساڑھے 21پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی ۔نیپرا نے درخواست میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے ہوا اور شمسی توانائی سمیت دیگر متبادل ذرائع سے حاصل پیدا کی جانے والی بجلی کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔

Exit mobile version