Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایف بی آر کا پراپرٹی ٹیکس کی مدت اور شرح میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اور شرح میں کمی کا اصولی طور پر فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اور شرح میں کمی کا اصولی طور پر فیصلہ کیا جس کا اعلان حکومت کی جانب سے کل کیا جائے گا۔اس وقت پراپرٹی ملکیت کے 3 سال کے اندر فروخت کرنے پر ٹیکس عائد ہے جب کہ 3 سال بعد پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس کی شرح صفر ہے۔رپورٹ کے مطابق اب سے تعمیر شدہ گھر یا فلیٹ پر4 سال بعد فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، جب کہ چار سال سے پہلے فروخت کرنے پر 50 لاکھ کی پراپرٹی پر 5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔30 جون کے بعد پراپرٹی ملکیت کے 10 سال کے اندر فروخت کرنے پر15 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔نئے فنانس بل میں تجویز کردہ 10 سالہ مدت کے بعد پراپرٹی فروخت کرنے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی۔ایف بی آر ذرائع نے  بتایا کہ حکومت پراپرٹی سیل کرنے کے ٹیکس کی مدت 10 سال سے کم کرنے کے علاوہ ٹیکس ریٹ کی شرح بھی 15 فیصد سے کم کرنا چاہتی ہے۔

Exit mobile version