آسٹریلیا کے بعد بھارت نے بھی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا اور اب مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونا جس کے لیے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے۔میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ انتہائی اہم ہے اور فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بنگلادیش سے جیت کے علاوہ انگلینڈ کی شکست بھی لازم ہے۔اگر انگلش ٹیم آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی اور پاکستان کو بنگلادیش سے جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے رن ریٹ پر انحصار کرنا ہوگا۔میزبان انگلش ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، آج کی جیت اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور شکست کی صورت میں اسے پاکستان کی ہار کا انتظار کرنا ہوگا۔اگر انگلش ٹیم آج کا میچ ہار گئی اور پاکستان نے بنگلادیش کو 5 جولائی کو کھیلے جانے والے میچ میں شکست دی تو انگلش ٹیم کے ورلڈکپ کا سفر ختم ہوجائے گا۔نیوزی لینڈ کی شکست اور پاکستان کی جیت کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 11، 11 ہوں گے اور بہتر رن ریٹ رکھنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔اس لیے کسی بھی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور تینوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے لازمی جیتنا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments