Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے کئی علاقوں کا محاسرہ کر لیا

بھارتی فوجی اہلکاردریائے جہلم میں ہاوس بوٹوں میں گھس گئی
آبی گذر ،لمبرٹ لین ،ریڈ کراس روڈ اور ملحقہ علاقوں کا محاصرہ

سری نگر بھارتی فورسز نے جمعہ کو ضلع اسلام آباد( اننت ناگ) کے سیر ہمدان علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی طرف سے مشترکہ طور پر علاقے کی سبھی سڑکیں عبور و مرور کیلئے بند کی گئی ہیں۔سیر ہمدان کھنہ بل۔پہلگام روڑ پر قصبہ اننت ناگ سے 15کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔فوج نے سول لائنز کے آبی گذر ،لمبرٹ لین ،ریڈ کراس روڈ اور ملحقہ علاقوں کا اچانک محاصرہ کرکے تلاشیاں لیں جبکہ دریائے جہلم میں ہاوس بوٹوں کی بھی تلاشی لی گئی اور مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔سرینگر کے قلب واقع لالچوک سے منسلک آبی گزر بنڈ میں اس وقت لوگ ہکا بکا رہ گئے جب فوج و پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچی اور بنڈ کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشیاں لیںاور مکینوں سے پوچھ تاچھ کئی گئی ۔ رہائشی مکانوں کیساتھ ساتھ بنڈ پرواقع شوروموں ، دکانوں و دیگر تجارتی مراکز اور دفاتر کی بھی تلاشیاںلی گئیں۔ اس کے علاوہ بنڈ کے ساتھ لگے ہاوس بوٹوں میں اہلکار گھس گئے اور تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ ہاوس بوٹوں میں موجود اشخاص سے پوچھ تاچھ کی ۔بعد دوپہر ریڈکراس روڈ کے ساتھ ساتھ مائسمہ علاقہ میں بھی فوج نے گشت کیا جس دوران راہ گیروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور کئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ راہ گیروں کی جامہ تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کارروائی کے دوران نہ تو کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ناہی کوئی قابل اعتراض شئے برآمد ہوئی ۔ یاد رہے کہ شہر سرینگر میں کافی عرصہ کے بعد اس طرح محاصرہ عمل میں لایا گیا

Exit mobile version