دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن بیک پریشر کے باعث پھٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن بیک پریشر کے نتیجے میں پھٹی جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل ہے۔حکام کے مطابق اب تک 20 ملین گیلن پانی کراچی کو کم فراہم کیا گیا ہے، انجینئرز اور تیکنیکی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔واٹر بورڈ کے حکام نے کراچی کے شہریوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔