Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایمیزون پرائم ڈے پر ہر چیز صرف 94.48 ڈالرز میں کیوں ملی؟

آن لائن خریداری کی مقبول ترین سائٹ ایمیزون پر ’پرائم ڈے‘ کے موقع پر خرابی کے باعث صارفین کو ہر چیز 94.48 ڈالرز میں ملنے لگی۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسے 13 ہزار ڈالر کی قیمت والا کیمرا صرف 94.48 ڈالرز کا مل گیا جو کہ حیران کر دینے والی بات تھی۔گذشتہ دنوں ایمیزون پر دو دن کے لیے سیل لگائی گئی تھی جس میں کچھ کسٹمرز نے یہ محسوس کیا کہ 550 ڈالرز میں ملنے والا سونی الفا اے 6000 اور 16 ایم ایم لینس 94.48 ڈالرز میں مل رہا ہے جو کہ بہت ہی سستا تھا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ پرائم ڈے کے موقع پر ہر چیز صرف 94.48 ڈالرز کی مل رہی تھی جو کہ حیران کن بات تھی، میں نے بھی 3 ہزار ڈالر کا ٹیلی اسکوپ 94.48 ڈالرز میں خریدا۔دوسری جانب چند صارفین نے کہا کہ ہمیں لگا شاید ایمیزون کی جانب سے پرائس کی فہرست میں غلطی ہو گئی ہو گی۔خریداروں کے مطابق کافی سارے لوگ جنہوں نے پرائم ڈے پر 94.48 ڈالرز کی چیز منگوائی تھی وہ انہیں موصول بھی ہوئی۔جب کہ کچھ صارفین نے مایوسی کا اظہار بھی کیا کیوں کہ انہیں ایمیزون پرائم ڈے کے موقع پر خرابی کے باعث آن لائن منگوائے جانے والا سستا سامان موصول نہیں ہوا تھا۔

Exit mobile version