اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، سابق چینی وزیراعظم نے چین کی ترقی اور خوشحالی سمیت خطے میں امن قائم رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے لکھا کہ لی پنگ پاکستان کے ایک مخلص دوست تھے جنہیں پاکستان اور چین کی دوستی کو مضبوط کرنے میں زبردست کردار ادا کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق چینی وزیراعظم لی پنگ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں پیر کے روز شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔انہوں نے 1980 سے لے کر 1990 تک اعلیٰ عہدوں پر لازوال خدمات انجام دیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments