Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پارلیمنٹ حملہ کیس: شاہ محمود، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو حاضری سے استثناء مل گیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید جواد حسن عباس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور سیف اللہ نیازی کی حاضری سے استثناء کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواستگزاروں کی حاضری سے استثناء کی درخواست کو منظور کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ان مقدمات میں وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی حاضری سے مستقل استثناء لے رکھا ہے۔

Exit mobile version