Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن کی نوازشریف سے جیل میں تفتیش

لاہور: پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی چار رکنی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکپتن اراضی کیس میں تفتیش کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔ٹیم نے نوازشریف سے کچھ دیر تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔واضح رہےکہ پاکپتن اراضی کیس میں اس سے قبل نیب کی ٹیم بھی نوازشریف سے جیل میں تفتیش کرچکی ہے۔

Exit mobile version