Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں صرف 2 گھنٹوں کے دوران 109 ملی میٹر جب کہ راولپنڈی میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کوٹلی، ملتان، چکوال، بھکر، جہانیاں سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں اور آزاد کشمیر کے علاقوں مظفر آباد اور نکیال میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق راولپنڈی میں موسلا دھار سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ بلند ہو چکی ہے جس میں بارش تھمنے کے بعد بتدریج کمی واقع ہو گی۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، کمیٹی چوک انڈر پاس کو کلیئر کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر علاقوں میں وہاں پر بھی واسا ٹیم موجود ہے۔ادھر ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے 44 فیڈرز پر خرابی کی شکایات اور 12 پر ٹرپنگ کا مسئلہ ہے، جن علاقوں میں بارش رُک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version