Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف تحریک پارلیمنٹ میں پیش

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس ہورہا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اسمبلی پہنچے جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ایوان موجود ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، رضا ربانی، راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، حاصل بزنجو، حنا ربانی کھر، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی آج مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Exit mobile version