Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوبارہ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کیا ہے۔بھارت کی حکومت نے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا۔قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں حریت کانفرنس کی قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی معطل ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے۔دوسری جانب اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی جس میں شرکاء نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔

Exit mobile version