نیویارک: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کے لیے سائبر حملوں کے ذریعے 2 ارب ڈالر چوری کیے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کی لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے بینکوں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر سائبر حملے کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اس حوالے سے 35 سائبر حملوں کی تفتیش کررہا تھا جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے قائم سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بھیجی گئی۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہےکہ شمالی کوریا نے فنڈز کی چوری کے لیے مالیاتی اداروں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر منظم حملوں کے لیے سائبر اسپیس کو استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے سائبر نظام پر بھی تفتیش کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر حملوں سے اسے اس طرح رقم حاصل کرنے کی اجازت ملی جس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا نے ہتھیاروں سے متعلق سامان حاصل کرکے اور ممنوع جہاز سے جہاز تبادلوں سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 سے شمالی کوریا پر کوئلے، آئرن، ٹیکسٹائل اور سی فوڈ کی برآمدات پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments