Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے بھارت جانے سے انکار کیوں کیا؟

لاہور: وزیر ریلوے نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے جانے والے سنگین اقدامات سے سفارتی تعلقات میں شدت آنے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘سمیت دیگر کی دھمکیوں کے باعث ٹرین ڈرائیورں اور گارڈز نے ٹرین انڈیا لے جانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی بین الاقوامی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس اپنے ہفتہ وارشیڈول کے تحت جمعرات کی صبح براستہ واہگہ اٹاری جانے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن پر تیار کھڑی تھی کہ اس کے ڈرائیور عرفان اقبال اور گارڈز محمد جاوید، محمد مشتاق نے سابقہ وزٹ پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کیے گئے مطالبات پورے نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کواٹاری لے جانے سے انکار کردیا۔ٹرین ڈرائیور اور گارڈز کا کہنا تھا کہ ہم نے اٹاری میں بھارتی ایجنسیز اور اداروں کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں تحریری خطوط ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور اور چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو بھجوادیے ہیں جب کہ اپنے پاسپورٹ بھی چیف کنٹرولر ریلوے لاہور کے پاس جمع کرادیے ہیں۔

Exit mobile version