Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

بھارت کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔گزشتہ روز بھارتی یوم آزادی کو پوری دنیا نے یوم سیاہ کے طور پر منایا جو بھارت سے برداشت نہ ہوسکا، اس کے نتیجے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت جاری رہی اور پاک فوج کا ایک اور جوان شہید کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قوم کے ایک اور بیٹے نے شہادت حاصل کرلی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی محمد شیراز نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔

Exit mobile version